امریکا کے45ویں صدر کے انتخابات کے تنائج 245الیکٹرول ووٹوں کے ساتھ ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈٹرمپ کا پلڑا بھاری- ڈیموکریٹس امیدوار ہیلری کلنٹن نے215الیکٹرول ووٹ حاصل کیئے-538الیکٹرول ووٹوں میں سے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا لازم ہے- ریاست مشی گن، وسکانسن، ایریزونا، نیو ہیمپشائر، یوٹا، پنسلوانیا، منی سوٹا اور مئین کی ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں جہاں الیکٹرول ووٹوں کی تعداد 78ہے -رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 نومبر 2016 12:01

امریکا کے45ویں صدر کے انتخابات کے تنائج 245الیکٹرول ووٹوں کے ساتھ ری ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 نومبر۔2016ء) امریکا کے45ویں صدر کے انتخابات کے اب تک سامنے آنے والے تنائج کے مطابق 245الیکٹرول ووٹوں کے ساتھ ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے جبکہ ڈیموکریٹس امیدوار ہیلری کلنٹن نے215الیکٹرول ووٹ حاصل کیئے ہیں- کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے538الیکٹرول ووٹوں میں سے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا لازم ہے جبکہ ابھی تک ریاست مشی گن، وسکانسن، ایریزونا، نیو ہیمپشائر، یوٹا، پنسلوانیا، منی سوٹا اور مئین کی ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں جہاں الیکٹرول ووٹوں کی تعداد 78ہے ۔

ڈونالڈ ٹرمپ تبدیلی کے حامی اور ’اسٹیٹس کو‘ کے شدید مخالف رہے ہیں۔اپنی انتخابی مہم کے دوران، ٹرمپ نے امیگریشن کے نظام میں اصلاحات لانے، واشنگٹن کی سمت درست کرنے اور کیے گئے تجارتی معاہدوں کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

دو ریاستوں منی سوٹا اور مئین میں ہیلری کلنٹن کو سبقت بتائی جاتی ہے، جب کہ باقی تمام ریاستوں کے نتائج میں ٹرمپ کو واضح برتری حاصل ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، انہوں نے قومی سطح پر ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں زیادہ مقبول ووٹ حاصل کیے ہیں۔تاہم امریکا کے انتخابی عمل میں مقبولیت کے ووٹ سے زیادہ الیکٹرول ووٹ کی اہمیت ہے کیونکہ مطلوبہ تعداد میں الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے والا ہی صدرمنتخب ہوتا ہے اور کئی انتخابات میں صرف ایک ووٹ کی سبقت سے امیدوار وائٹ ہاﺅس پہنچنے میں کامیاب رہا- ہیلری کلنٹن اور ان کے شوہر، سابق صدر بِل کلنٹن نے نیو یارک شہر کے مضافات میں واقع اپنی رہائش گاہ کے قریب کے ایک انتخابی اسٹیشن پر ووٹ دیا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیو یارک سٹی میں واقع ’ٹرمپ ٹاور‘ میں موجود ہوں گے، جہاں وہ انتخابی نتائج سنیں گے۔دونوں صدارتی امیدواروں کا کہنا ہے کہ انھیں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔انتخاب سے قبل مرتب ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق، ٹرمپ کے مقابلے میں ہلیری کودو سے تین کی شرح سے سبقت حاصل تھی۔تاہم شام ہونے تک پاپولر ووٹ میں ٹرمپ نے ہیلری پر سبقت حاصل کرلی- سینیٹ میں اِس وقت ڈیموکریٹس کی تعداد 34 ہے، جب کہ آج اب تک ان کے پانچ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، جس کے بعد ایوان میں ان کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

ادھر، ایوان میں ری پبلیکنز کی تعداد 30 ہے، جب کہ اب تک ا±ن کے 10 سینیٹر منتخب ہوئے ہیں، جس کے بعد پارٹی کی ایوان میں مجموعی تعداد 40 ہوگئی ہے۔ امریکی صدراتی انتخابات میں سوئنگ سٹیٹس کی اکثریت نے ڈونلڈٹرمپ کے حق میں فیصلہ دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا ہے -اب دیکھنا یہ ہے کہ ریاست پینسلوینیا‘مشی گن ‘ایریزونااور ونسکانسن انتہائی اہم ہیں اور یہاں کامیابی حاصل کرنے والا امیدوار آئندہ چار سال کے لیے وائٹ ہاﺅس میں دنیا کی واحد سپرپاورکا صدر بنے گا-

متعلقہ عنوان :