کاجو کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا افراد کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے، برطانوی ماہرین

بدھ 9 نومبر 2016 12:13

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس میں مبتلا افراد کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سٹی یونیورسٹی آف لندن کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیںجبکہ کاجو میں پائے جانے والے ’’ایکٹو کمپاونڈز‘‘ ذیابیطس کو بڑھنے سے روکنے اور اس میں موجود پوٹاشیم جسم میں موجود شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :