گورنر سندھ بنایا گیا تو عہدہ قبول کر لوں‌گا۔ جسٹس (ر) سعید الزمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 11:49

گورنر سندھ بنایا گیا تو عہدہ قبول کر لوں‌گا۔ جسٹس (ر) سعید الزمان

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صحافیوں سے علم ہوا ہے کہ مجھے گورنر سندھ بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے دفتر میں بیٹھا ہوں مجھے میڈیا سے ہی اس خبر کا پتہ چلا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلے سے قبل میری رائے معلوم کی تھی، میں نے ایک روز قبل ہی گورنر سندھ بننے کی حامی بھری تھی۔

اگر مجھے یہ عہدہ دیا گیا تو میں قبول کر لوں گا۔ سعید الزمان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کو کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے اس سے متعلق تو وفاق ہی بتا سکتا ہے۔ اگر میں گورنر سندھ بن گیا تو امن و امان کا قیام میری اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاروق ستار اور عشرت العباد کے مابین مفاہمت ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :