ڈیرہ اسماعیل خان،ٹریفک کے المناک حادثے میں11افراد جاں بحق ،20زخمی

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زیادہ تر کی حالت تشویشناک ، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

بدھ 9 نومبر 2016 11:59

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) مسافر کوچ گہری کھائی میں گر نے سے 11افراد جاں بحق اور 20کے قریب زخمی ہو گئے ،حادثہ کوچ کی بریک فیل ہو نے کی وجہ سے پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف آر درازندہ کے علاقے بہران میں مسافر وں کو لے کر جانیوالی ایک کوچ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ مسافر کوچ کی بریک فیل ہو نے کے باعث پیش آیا ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد پولیٹیکل حکام اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو بڑ ی مشکلات کے ساتھ کھائی سے باہر نکالا جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :