ڈاکٹرمحمدعلامہ اقبالؒ مفکرپاکستان ہی نہیں بلکہ مفکراسلام بھی ہیں، پروفیسرحفیظ الرحمٰن قاضی

بدھ 9 نومبر 2016 11:59

رحیم یار خان۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈاکٹرمحمدعلامہ اقبالؒ مفکرپاکستان ہی نہیں بلکہ مفکراسلام بھی ہیں،ان کے احسان مندصرف مسلمانان برصغیرہی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ اجتماعی طورپران کے افکارسے نموحاصل کررہی ہے،خوش نصیب ہیں وہ جوفکراقبال سے اپنے آپ کوجوڑے ہوئے ہیں اوراس فکرکوتازہ کرتے ہوئے اس نورانی فکرسے اپنی زندگیوں پرپرنورکررہے ہیں ۔

فکراقبال سے روگردانی کامطلب جہالت اورذلت کی دلدل میں گرنے کے مترادف ہے،النورکالجزکی انتظامیہ بطورخاص پروفیسرحفیظ الرحمٰن قاضی مبارک بادکے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے ادارہ میںیوم اقبال مناتے ہوئے اس فکرنشست کاانعقادکیا۔ان خیالات کااظہارممتازماہرتعلیم اورعظیم مذہبی سکالرپروفیسررشیداحمدانگوی نے النورکالج رحیم یار خان میں یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ سیمینارمیں طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپروفیسرحفیظ الرحمٰن قاضی نے کہاکہ علامہ اقبالؒ نے محض مسلمانان برصغیرکوخواب غفلت سے بیدارہی نہیںکیابلکہ منزل کاتعین بھی اورمنزل پرپہنچنے کاطریقہ بھی بتایا،انہوں نے فلسفہ خودی پیش فرماکرہمیںاپنابھولاہواسبق یادکرایا اوریہ وہی آفاقی پیغام تھاکہ جوپیغام رب بھی ہے اور1لاکھ24ہزارانبیاء کی تعلیمات کانچوڑبھی ،اس موقع پرپروفیسرمحمدحامد نے خطاب کیاکہ جتنی ضرورت پیغام اقبال کوعام کرنے کی آج ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی لہذاحکومتوں اوراداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ پیغام اقبال کوعام کریں،آخرمیں علامہ قاضی محمدسعید انجم نے ملت اسلامیہ اوربطورخاص تمام اہل وطن کے لئے خصوصی دعاکرائی۔