ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ زندگی بھرنوجوانوں کوترقی کے حصول کیلئے مٹی سے محبت کادرس دیتے رہے، رئیس خالق دادچاچڑ

بدھ 9 نومبر 2016 11:57

رحیم یار خان۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ زندگی بھرنوجوانوں کوترقی کے حصول کیلئے مٹی سے محبت کا درس دیتے رہے، علامہ اقبالؒ جیسی شخصیات صدیوں بعدپیداہوتی ہیں انکاکلام قیامت تک ہماری آئندہ نسلوں کی بھی رہنمائی کرتارہیگا۔ان خیالات کااظہار صوبائی نائب صدرپاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب رئیس خالق دادچاچڑ ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ فنکشنل کی خواتین رہنماوعہدیداران سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ علامہ محمداقبالؒ نوجوانوں کی بے پرواہی،بے فکری،بے نیازی،آرام طلبی اورمغربی انداز کی اندھادھندتقلید کے سخت مخالف تھے انہوؒں نے اپنی شاعری کے زریعے امت مسلمہ کے بے جان جسم میں نئی روح پھونک دی وہ بیسویں صدی کے عظیم مفکر، شاعر اورصاحب بصیرت سیاستدان تھے ،رئیس خالق دادچاچڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمداقبالؒکے فلسفہ ء خودی نے شمشیرآبدارکاکام کیاجس نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے مسلمانوں کے دلوں میں آزادی کی شمع روشن کی وہ اپنی شاعری کے زریعے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیداکرنے میں ہمہ وقت کوشاںرہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ علامہ محمداقبالؒکاپیٖغام سمجھتے ہوئے پاکستان کی تکمیل کیلئے سیاسی جماعتیں تمام اختلافات بھلاکرمتحد ہوجائیں تاکہ دشمن کو پاکستان کیطرف میلی آنکھ اٹھاکردیکھنے کی جرات نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ڈ اکٹر علامہ اقبالؒ جیسی شخصیات صدیوں بعدپیداہوتی ہیں انکاکلام قیامت تک ہماری آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ رہے رہیگا۔