سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 11:32

سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ ۔ ذرائع

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت ممنون حسین کی کچھ دیر قبل ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعید الزمان صدیقی 1980 میں الیکشن کمیشن کے ممبر بھی رہ چکے ہیں ، جبکہ سعید الزمان صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا عہدہ بھی حاصل تھا۔ یاد رہے کہ سعید الزمان صدیقی 2008ء میں ن لیگ کے ٹکٹ پر صدارتی اُمیدوار بھی تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد 27 دسمبر 2002ء سے سندھ کے گورنر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔ لیکن انہیں حال ہی میں دئے گئے متنازعہ بیانات پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس پر ان کی جگہ کسی غیر متنازعہ شخصیت کو لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :