پاک امریکہ تعلقات مستحکم ہیں، ہم جمہوریت کو سپورٹ کرتے ہیں۔ امریکی سفیر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : پاکستان میں موجود امریکی سفیر ڈیوڈ ہیکل کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات مستحکم ہیں اور ہم جمہوریت کو سپورٹ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سفارتکاری کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پاکستان اور امریکہ تجارتی پارٹنر ہیں اور ہمارے تعلقات کسی ایک شعبے تک محدود نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اب تک کی خبروں کے مطابق صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :