یہ وقت متحدہوکر دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ہے، رانامحمدحیات خاں

بدھ 9 نومبر 2016 11:21

قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء)یہ وقت آپس میں متحدہوکر دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ہے‘ماضی کا پاکستان اورآج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے‘آج پاکستان کی معیشت فلک کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ترقی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے جہاں ہمارے دشمن اس ترقی کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا سفر اپنی منزل پررواں دواں رہے گا۔