سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کامرس کااجلاس کل ہو گا

بدھ 9 نومبر 2016 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کامرس کااجلاس کل (جمعرات کی) سہ پہر پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سید شبلی فراز کریں گے ۔ اجلاس میں پشاور ایکسپورٹ سنٹر کے سیشن کاجائزہ لیاجائے گاجبکہ پی وی سی سکریپ (کیبل گریڈ) کی درآمد کا بھی جائزہ لیاجائے گا اور وزارت کے امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :