امریکی صدارتی انتخابات ، ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن پر برتری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 نومبر 2016 10:54

امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 نومبر 2016ء) : امریکی صدارتی انتخابات میں اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن پر واضح اور بھاری برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی کے لیے 16 جبکہ ہیلری کلنٹن کو کامیابی کے لیے 55 ووٹ درکار ہیں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ 254 الیکٹورل ووٹ لیکر ہیلری کلنٹن سے آگے ہیں جبکہ منتخب ہونے کے لیے انہیں محض 16 ووٹ درکار ہیں، جس کے تحت امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے واضح امکانات موجود ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اوکلا ہوما ، ساﺅتھ کیرولانا ، ویسٹ ورجینیا ، ٹینیسی ، یوٹا ، ایڈوہو، لوزیانا ، نارتھ ڈکونا ، ٹیکساس ، نبرسکا ، کنساس ، الاباما ، انڈیانا سے کامیاب ہوئے۔ امریکی انتخابات میں ری پبلک پارٹی نے ایوان میں نمائندگان میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :