کوئی بھی صدر بنے، پاک امریکا تعلقات جاری رہیں گے،سیدہ عابدہ حسین

روس، چین، بیلاروس، تاجکستان اور دیگر ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم

بدھ 9 نومبر 2016 11:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار کامیاب ہو پاک امریکا تعلقات جاری رہیں گے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کے دوران پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئے صدر کے انتخاب سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امریکا کے بھارت سے اقتصادی،معاشی اور دفاعی مفادات وابستہ ہیں اور وہ پاکستان کو ثانوی حیثیت دیتا ہے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبد القیوم نے کہا کہ امریکا کو جب پاکستان کی ضرورت ہوتی ہے تو تعلقات بہتر کر لیتا ہے اور جب اسے ضرورت نہیں ہوتی تو ہیں نظر انداز کر دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکا سے زیادہ امیدیں نہیں رکھنا چاہیں تاہم یورپ اور امریکا کے ساتھ ڈپلومیسی سے کام لیتے ہوئے روس، چین، بیلاروس، تاجکستان اور دیگر ممالک سے بہتر تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :