ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

بدھ 9 نومبر 2016 11:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح شرپسندوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے دونوں اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سنیئر پولیس اہلکاروں سے رپورٹ طلب کی اور واقعے میں ملوث عناصر کوگرفتار کر کے جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایات کی ہے۔

متعلقہ عنوان :