دبئی: 13سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے پر غیر ملکی گھریلو ملازم گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 09:09

دبئی: 13سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے پر غیر ملکی گھریلو ملازم گرفتار

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار09نومبر 2016 ) : دبئی پولیس نے 13سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے والے گھریلو ملازم کو گرفتار کر کے دبئی عدالت میں پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ایرانی فیملی کے گھریلو ملازم نے رمضان المبارک میں بچے کو اکیلا پا کر پکڑ لیا اور اس سے دست درازی اور نازیبا حرکت کر نے کو شش کرنے لگا،عین موقع پر بچے کا والد آگیا جس نے اسی وقت پولیس کو اطلاع دی ۔ دبئی پولیس کی تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بُرے ارادے سے بچے کو پکڑا تھا۔ عدالت نے گزشتہ روز کی سماعت کے دوران تمام گواہان اور پولیس تحقیقات سنی ۔ کریمنل کورٹ کے جج نے گھریلو ملازم کے کیس کا فیصلہ 11نومبر تک ملتوی کر دیا۔