فجیرہ کی بیکری میں تیز رفتار گاڑی جا گھسی، دو افراد معمولی زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 09:09

فجیرہ کی بیکری میں تیز رفتار گاڑی جا گھسی، دو افراد معمولی زخمی

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار09نومبر 2016 ) : گزشتہ روز ڈرائیور نے گاڑی کو روکنے کے لیے بریک کی بجائے ایکسلیریٹر کو دبا دیاجس سے گاڑی تیز رفتاری کے ساتھ اک بیکری کا شیشہ توڑتے ہوئے اندر جا گھسی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری نے ایک بیکری کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کے لیے جیسے ہی بریک لگائی اسی لمحے گاڑی روکنے کی بجائے تیز رفتاری کے ساتھ بیکری سے جا ٹکرائی ۔گاڑی کے ٹکرانے کے نتیجے میں اماراتی شہری اور عرب ڈرائیور معمولی زخمی ہو گئے ۔دونوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے کے نتیجے میں بیکری کا دروازہ اور شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔