دبئی: سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کو تین سال قید کی سزا دی جائے گی: وزارتِ داخلہ

بدھ 9 نومبر 2016 08:55

دبئی: سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کو تین سال قید کی سزا دی جائے ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9نومبر 2016ء): متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر کسی کے متعلق غلط خبریں، یا کسی واقعہ کے بارے میں افواہیں پھیلانے والے افراد کو تین سال قید کی سزا بھگتنا پڑ سکتی ہے ۔ اس وقت سوشل میڈیا دنیا جہان کی معلومات کا ایک اہم ترین ذریعہ بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن اس کے غلط استعمال کرنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیئے ۔

جھوٹی افواہوں سے ملک کی سکیورٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ایسی حرکت کرنے والے افراد کو ایک ماہ سے لیکر تین سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر متعدد ایسے پیغامات یا مواد اَپلوڈ کیا جاتا ہے ۔ جس کا کوئی بھی حوالہ یا تصدیق نہیں ہوتی ۔ غیر تصدیق شد ہ خبروں کو اپلوڈ کرنے والے افراد کو مستقبل میں ان باتوں کا خیال رکھنا ہو گا۔