مکہ کرین حادثے کے متعلقہ تمام کاغذات سخت سکیورٹی اور سٹیل کے لاکر میں رکھے گئے ہیں ،ذرائع

بدھ 9 نومبر 2016 08:55

مکہ کرین حادثے کے متعلقہ تمام کاغذات سخت سکیورٹی اور سٹیل کے لاکر میں ..

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار09نومبر 2016 ) : سعودی عرب میں مکہ کرین حادثے کے تمام کاغذات کو انتہائی سخت سکیورٹی اور سٹیل کے مضبوط لاکر میں رکھا گیاہے ۔ جدہ کے سمری کورٹ جج شیخ عبدالعزیز التوقیری نے کسی بھی دستخط شدہ کاغذات کے بغیر کسی بھی وکیل یا ملازم کو خاص کاغذات دکھانے سے انکار کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناہے کہ جب تک کوئی دستخط شدہ کاغذ اعلی ٰ حکام کی طرف سے نہیں مہیا کیا جائے گا، اس وقت تک وہ کرین حادثے سے متعلق کوئی کاغذ بھی دکھایا نہیں جا سکتا۔

حالیہ دنوں میں عدالت 14سعودی ملازمین سے پوچھ کچھ میں مصروف ہے ۔شاہ سلمان اس تمام معاملے کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔اس کیس کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ رپورٹ فراہم کی جاتی ہے ۔حادثے کے بارے میں عدالتی تحقیقات تیسری سماعت نومبر میں ہوئی تھی ۔