ریاض: سعودی حکومت نے نجی کمپنیوں کے تمام واجبات دسمبر تک ادا کر دے گی: سعودی کونسل

بدھ 9 نومبر 2016 08:51

ریاض: سعودی حکومت نے نجی کمپنیوں کے تمام واجبات دسمبر تک ادا کر دے گی: ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار08نومبر 2016 ) : سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ نجی کمپنیوں سے لیئے گئے تمام واجبات ادا کر دے گی۔گزشتہ روز ڈپٹی کراؤن پرنس محمد بن سلمان کی زیر ِ صدارت ہونیولے اجلاس کے دوران کونسل نے مختلف سرمایہ واپس کرنے کے طریقہ کار پر اتفاق کیاہے۔کونسل نے واضع کیاہے کہ دسمبر 2016تک تمام کمپنیوں کے واجبات ادا کر دیئے جائیں گے۔

واضع رہے کہ نجی کمپنیوں کو نہ ہونے والی پیمنٹس تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد تقریباََروک لی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

واجبات کی ادائیگی کے بعد نجی کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سرمایہ دستیاب ہو گا۔ نجی کمپنیوں نے مہینوں سے اپنے غیر ملکی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے سعودی عرب میں غیر ملکی ورکر بڑی پریشانی کے عالم میں ہیں ۔ سعودی عرب کی بڑی کمپنی بن لادن اور سعودی اوجر کے ہزاروں ملازمین تنخواہوں کی ادئیگی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھے لیکن اب حکومت کی طرف سے ادائیگی ہونے کے بعد یہ کمپنیاں اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادئیگی کر دیں گی ۔ گزشتہ ماہ بھی سعودی بن لادن کمپنی کو ملازمین کی تنخواہوں کے لیے ادائیگی کی گئی تھی۔