جدہ: سعودی فرمانروا نے جمعرات کو نمازِ استقاء ادا کریں گے

بدھ 9 نومبر 2016 08:51

جدہ: سعودی فرمانروا نے جمعرات کو نمازِ استقاء ادا کریں گے

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار09نومبر 2016 ) : سعودی عرب میں بارشیں بہت کم ہوتی ہیں ۔اس کے لیئے سال میں متعدد دفعہ نماز استقاء ادا کی جاتی ہے ۔ یہ نماز سرکاری اور غیر سرکاری طور پر شہری ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی شاہ سلمان نے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے تمام شہریوں سے کہاہے کہ وہ جمعرات کو نماز استقاء ادا کریں ۔سعودی فرمانراوہ نے کہاہے کہ تمام ملکی اور غیر ملکی شہری اللہ تعالی ٰ سے معافی مانگیں اور اللہ کے حضور ابرِ کرم کی دعا کریں۔اس کے علاوہ صدقہ و خیرات بھی دیں ۔واضع رہے کہ بارش نہ ہونے کی صورت میں نماز استقاء ادا کرنا اور بارش کے لیے دعا کرناحضور نبی کریم ﷺ کی سنت ہے ۔