کویت سٹی: ہندوستانی شہری الکوحل بیچنے کے جرم میں گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 08:43

کویت سٹی: ہندوستانی شہری الکوحل بیچنے کے جرم میں گرفتار

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار09نومبر 2016 ) : حوالی پولیس ڈپارٹمنٹ نے ایک کاروائی کے دوران دو ہندوستانی شہریوں کو الکوحل بیچنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان اپنی رہائش گاہ پر الکوحل تیار کر کے اسے بیچتے تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان اس الکوحل کو غیر ملکی شہریوں سمیت کویتی شہریوں کو بیچتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے منرل واٹر کی بوتلوں میں الکوحل برآمد ہوئی ۔ برآمد ہونے والی بوتلوں کی تعداد تقریباََ15تھی ، جبکہ ان کے قبضے سے الکوحل تیار کرنے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔