عجمان کے انڈسٹریل علاقے کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

بدھ 9 نومبر 2016 08:38

عجمان کے انڈسٹریل علاقے کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

عجمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار09نومبر 2016 ) : عجمان انڈسڑیل علاقے کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گودام میں پڑالاکھوں درہم کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آگ تقریباََشام پانچ بجے لگی تھی ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں عجمان اور شارجہ سول ڈیفنس کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس حکام کا کہناہے کہ ہماری پہلی ترجیع آگ کو بڑھنے سے روکنا تھا ۔ جس کے بعد ہم نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردیں ۔ آخری اطلاع آنے تک آگ پر مکمل قابو پایا جا چکا تھا۔ جبکہ اس آگ سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ مالی طور پر لاکھوں درہم کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔سول ڈیفنس حکام آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔