مال آف عمان کا تعمیراتی کام بہت جلد شروع ہو جائے گا، حکام

بدھ 9 نومبر 2016 08:38

مال آف عمان کا تعمیراتی کام بہت جلد شروع ہو جائے گا، حکام

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار09نومبر 2016 ) : عمانی اعلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ مال آف عمان کا تعمیراتی کام بہت جلد شروع ہو جائے گا۔ ماجدالفوتیم نے سروج کنسٹرکشن کو مال آف عمان کا تعمیراتی ٹھیکہ دیاہے ۔سروج کنسٹرکشن کو تعمیرات ، سڑکوں اور بڑے شاپنگ مالز بنانے کا وسیع تجربہ ہے ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق 2017کی شروعات میں مال آف عمان کا تعمیراتی کام شروع ہونا تھا لیکن کنسٹرکشن کمپنی نے تاریخ سے پہلے ہی کام کرنے کا عندیہ دیاہے ۔ 2020میں کھولنے کے بعد مال آف عمان سلطنت کا سب سے بڑا شاپنگ مال ہو گا۔ جس میں ریٹیل ، انٹرٹیمنٹ ، اور کھانے پینے کی اشیاء کا بہترین مرکز ہوگا۔