حرمِ مکہ میں شیخ عبدالرحمن السدیس نے منبر کے لیے نئے ساؤنڈ سسٹم کا افتتاح کر دیا

بدھ 9 نومبر 2016 08:38

حرمِ مکہ میں شیخ عبدالرحمن السدیس نے منبر کے لیے نئے ساؤنڈ سسٹم کا افتتاح ..

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار09نومبر 2016 ) : شیخ عبدالرحمن السدیس نے حرم ِ مکہ کے لیے نئے ساؤنڈ سسٹم کا افتتاح کر دیاہے۔گزشتہ روزمکہ میں اپنے دفتر میں ہونے والی تقریب کے دوران شیخ عبدالرحمن السدیس نے ساؤنڈ سسٹم کو حرمِ مکہ میں لگانے کی باقاعدہ اجازت دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حرم مکی میں خدمات انجام دینے والے متعدد اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ نئے سسٹم کا باقاعدہ آغاز اگلے جمعے کو خطبہ دے کر ہو جائے گا۔