ٹرمپ 150 الیکٹورل ووٹ لے کر ہیلری سے آگے، امریکی میڈیا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 9 نومبر 2016 08:22

ٹرمپ 150 الیکٹورل ووٹ لے کر ہیلری سے آگے، امریکی میڈیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر۔2016ء) دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سیٹ بھی ہلیری کلنٹن نے اپنے نام کرلی تاہم امریکی میڈیا ذرائع کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے150الیکٹورل کالج ووٹ حاصل کرکے ہیلری سے آگے ہیں۔ امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ہلیری کلنٹن نے122الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ ابھی تک کے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ 18جبکہ ڈیموکریٹ ہلیری کلنٹن 10ریاستوں میں کامیاب ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، ویمونگ، نبراسکا، کنساس،ارکنساس، ٹیکساس، الاباما،انڈیانا، کنٹکی، مسی سپی، میزوری، اوکلاہوما، ساؤتھ کیرولائنا، ٹینیسی اورویسٹ ورجینیامیں ڈونلڈٹرمپ کامیاب قرار پائے ہیں ۔ میڈیا ذرائع کا بتانا ہے کہ کنیٹی کٹ، نیویارک، ڈیلویئر، ڈسٹرکٹ کولمبیا،الینوائے،میری لینڈ، نیوجرسی، میساجیوسٹس،روڈ آئی لینڈ اورورمونٹ میں ہلیری کلنٹن نے کامیابی سمیٹی ہے۔

متعلقہ عنوان :