امریکہ میں کوئی بھی کامیاب ہو ہمیں اپنی جگہ ڈھونڈنی ہے کہ ہم کہاں سماسکتے ہیں، نظر آرہا ہے ہیلری کلنٹن جیت جائیں گی،پاکستان اچھے انداز میں اپنے کارڈز کھیلے تو کثیر قطبی دنیا میں اپنا قائدانہ کردار اداکرسکتا ہے،پاکستان کے کو چین،امریکہ اور روس سمیت تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے،سابق صدر پرویز مشرف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 9 نومبر 2016 11:19

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نظر آرہا ہے ہیلری کلنٹن جیت جائیں گی،پاکستان اچھے انداز میں اپنے کارڈز کھیلے تو کثیر قطبی دنیا میں اپنا قائدانہ کردار اداکرسکتا ہے،کوئی بھی کامیاب ہو ہمیں اپنی جگہ ڈھونڈنی ہے کہ ہم کہاں سماسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نظر آرہا ہے ہیلری کلنٹن جیت جائیں گی،ڈونلڈ ٹرمپ نے غلط باتیں کی ہیں،ہیلری کلنٹن سے تین بار ملاقات کرچکا ہوں،رچرڈ اولسن اور کولن پال سے ملاقاتیں کی ہیں،ذاتی تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

انھوںنے کہاکہ پاکستان کو اپنی گیم کرنی ہے چاہے جو حکومت ہو،دنیا ملٹی پولر بن چکی ہے،پاکستان کے کو چین،امریکہ اور روس سمیت تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے،یہ نہیں ہو سکتا کہ چین ہے تو صرف چین سے ہی تعلقات رکھے جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اچھے انداز میں اپنے کارڈز کھیلے تو کثیر قطبی دنیا میں اپنا قائدانہ کردار اداکرسکتا ہے،ہمیں ری پبلکن نہیں ڈیمو کریٹس سوٹ کرتے ہیں،کوئی بھی کامیاب ہو ہمیں اپنی جگہ ڈھونڈنی ہے کہ ہم کہاں سماسکتے ہیں۔