بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری اور ایل او سی کی 183 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 9 نومبر 2016 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری اور ایل او سی کی 183 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی اڑتیس مرتبہ خلاف ورزی کی گئی۔ان خلاف ورزیوں میں کئی شہری شہید اور کئی زخمی ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ گذشتہ روز بھارت کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی دو خواتین انتقال کر گئیں۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرویشن گروپ کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق منگل کی شام 7بجکر 55 منٹ پر شاہردہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔پاکستانی مسلح افواج دشمن کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :