جانتا ہوں عبدالرزاق کا کیرئیر کیسے تباہ ہوا:ظہیر عباس

منگل 8 نومبر 2016 19:42

جانتا ہوں عبدالرزاق کا کیرئیر کیسے تباہ ہوا:ظہیر عباس

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8نومبر۔2016ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر ظہیرعباس کا کہنا تھا کہ سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کیرئیر کیسے تباہ ہوا؟ سب جانتا ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ میں سفارشی کلچر کی خبریں کوئی نہیں بات نہیں تاہم اب ایشین بریڈ مین اور سابق آئی سی سی صدر ظہیر عباس نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کے ہر دور میں زیادتیاں ہوئیں،قومی ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کیرئیر کیسے تباہ ہوا؟ سب جانتا ہوں،ان کے کیریئر کے تباہ ہونے کا جواب موجود ہے لیکن پی سی بی بہتر بتا سکتا ہے ۔

ایشین بریڈمین کا مزید کہنا تھا کہ بھارت آئی سی سی کو سب سے زیادہ پیسے دیتا ہے ، اسی لیے بھارت کی سنی جاتی ہے، پاکستان میں کرکٹ ہوتی ہی نہیں تو پیسے کہاں سے آئیں گے ۔