ایلسٹر کک نے بھارت سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

منگل 8 نومبر 2016 20:32

ایلسٹر کک نے بھارت سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2016ء) انگلینڈ ٹیم کے ایلسٹر کک نے بھارت سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے ،انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں ابھی 11 ویں نمبر پر ہیں،انگلینڈ کی ٹیم انڈیا کے دورے پر آئی ہوئی اور نو نومبر سے پہلا ٹیسٹ شروع ہونے والا ہے، بھارتی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کپتان ایلسٹر کک نے یہ عندیہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کپتان کی حیثیت سے ان کی آخری سیریز ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے یہ عندیہ ظاہر کیا ہے کہ کپتانی کے بعد وہ ایک کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ ٹیم میں شامل رہنا چاہیں گے۔انگلینڈ کے 31 سالہ کپتان بدھ سے شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مائیکل آرتھرٹن کا 54 ٹیسٹ کی کپتانی کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ کک انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 10688 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 135 ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :