ڈرون کا کمال۔ برطانوی جیل سے دو خطرناک قیدی بالکل فلمی اندار میں فرار

Ameen Akbar امین اکبر منگل 8 نومبر 2016 17:32

مفرور جیمنز انتھونی وٹلاک (بائیں) اور میتھوبیکر (دائیں) نے ہیرے کی نوک ..
مفرور جیمنز انتھونی وٹلاک (بائیں) اور میتھوبیکر (دائیں) نے ہیرے کی نوک والے کٹر سے جیل کی سلاخیں کاٹیں۔

شمالی لندن کی پنٹونویل جیل سے سوموار کو دو قیدی بالکل فلمی انداز میں فرار ہو گئے۔ انہوں نے گارڈ کو دھوکہ دینے کے لیے اپنے بستروں میں ڈمی رکھ دیں ۔دونوں خطرناک قیدیوں نے جیل سے فرار ہونے کے لیے ہیرے کی نوک والے کٹر استعمال کیے۔ پولیس کو یقین ہے کہ سلاخیں کاٹنے کے آلات ڈرون کے ذریعے جیل میں پہنچائے گئے تھے۔
جیل کے آفیسرز نے صبح جب دیکھا کہ قیدیوں کے بستروں میں ڈمی رکھی ہوئی ہیں تو انہیں قیدیوں کے فرار کا علم ہوا۔

(جاری ہے)

دوپہر کو وزارت انصاف نے دو قیدیوں کے فرار کی تصدیق کی مگر اُن کی شناخت نہیں بتائی۔تاہم بعد میں اُن کی شناخت 31سالہ جیمز انتھونی وٹلاک اور 28سالہ میتھو بیکر کےنام سے ظاہر کر دی گئی۔
قیدیوں کے فرار واقعہ بالکل 1979 کی فلم Escape from Alcatraz کے فلمی سین کی طرح پیش آیا ، جس میں قیدی اپنے بستر میں ڈمی رکھ کر فرار ہوجاتا ہے۔اس فلم میں الکاٹراز، سان فرانسسکو جیل میں 1962 کو پیش آنے والے فرار کے ایک واقعے کو فلمایا گیا تھا۔ اس جیل کے قیدی نے جیل کے حجام کی دوکان سے بال لے کر کاغذاور بالوں سے انسانی سر کی ڈمی بنائی تھی۔
شمالی لندن کی پنٹویل جیل 1842 میں بنائی گئی تھی اور اس وقت اس میں 1200قیدی قید ہیں۔

مفرور جیمنز انتھونی وٹلاک (بائیں) اور میتھوبیکر (دائیں) نے ہیرے کی نوک ..

متعلقہ عنوان :