امجد صابری قتل کیس ، ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 8 نومبر 2016 14:06

امجد صابری قتل کیس ، ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 نومبر 2016ء) : پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل کیس میں ملزمان سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم امجد صابری قتل کیس میں ملزمان سے تفتیش کرے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے ملٹری پولیس پرحملے اور امجدصابری قتل میں ملوث 2 ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بابو کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :