پاکستان ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سویپ نہیں کرسکتا‘ دونوں کی جیت کے مواقع مساوی ،صادق محمد

منگل 8 نومبر 2016 14:09

پاکستان ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو کلین سویپ نہیں کرسکتا‘ دونوں ..

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کلین سویپ نہیں کرسکے گی ، دونوں ٹیموں کی جیت کے مواقع مساوی ہیں،منگل کے روز’’ اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صادق محمد نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا فائدہ حاصل ہے جبکہ ان کی بولنگ لائن بھی بہترین ہے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستانی اسپنر ز کو ناکام کرنے کے لئے اپنی مرضی کی وکٹیں بنائے گی جو کہ ان کے بولرز کو فائدہ دے سکیں ،پاکستان کی ٹیم کو تین فاسٹ بولرز اور دو اسپنر ز کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا جبکہ پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک اتنا بہتر نہیں جتنا کہ اسکا اسپن بولنگ اٹیک ہے ،پاکستانی بولرز کو وکٹوں کے اندر گیند کرنا ہوگا تاکہ انہیں ایل بی ڈبلیو ،بولڈ اور کیچ آئوٹ کے چانسز مل سکیں اور پاکستان کی بیٹنگ بہتر ہے ،اظہر علی ‘بابر اعظم‘اسد شفیق‘مصباح الحق اچھی فارم میں ہیں ،شرجیل خان کو تجربہ دینے کے لئے ٹیم میں شامل کرنا بہتر ہے لیکن وہ صرف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا کھلاڑی ہے ٹیسٹ میں اس کی جگہ نہیں بنتی،ٹیسٹ میں چار پانچ اننگ میں اگر وہ 40سکور کر دیتا ہے تو اس کا ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں،شرجیل خان کو ٹیسٹ میں کھیلنے کے لئے اپنے بیٹنگ سٹائل کو بدلنا ہوگا،صادق محمد نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی وکٹیں تھوڑی بہت بائونسی ہوں گی لیکن پاکستان کی ٹیم ان وکٹوں پر ایڈجسٹ کرلے گی،صادق محمد نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی طرف سے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں منعقد کروانے کا اعلان خوش آئند ہے اور امید ہے کہ اگر فائنل خوش اسلوبی سے منعقد ہوگیا تو ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :