سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کیلئے 78 نمبر چائے کا سرپرائز

منگل 8 نومبر 2016 13:52

سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کیلئے 78 نمبر چائے کا سرپرائز

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء)سری لنکا کے کامیاب اسپنر رنگناہیراتھ اپنے سینے پر78نمبرکی شرٹ نمبرسجاتے ہیں۔اس وقت وہ کیریئرکا 75واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اوراپنی شرٹ نمبرکے برابر ان کے ٹیسٹ میچوں کی تعداد مکمل ہونے کو ہے۔

(جاری ہے)

دورہ زمبابوے کے دوران ٹیم منیجر نے انہیں اس وقت حیران کردیا جب چائے کے اوپر78نمبردرج کیاگیاتھا۔چائے پیش کئے جانے پر اسپنرنے پہلے حیرت کا اظہارکیا،بعدازاں تیزی سے سیلفی بناکر سوشل میڈیاپر شیئرکی جسے بعدازاں کئی سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنے مداحوں کیلئے فارورڈکیا۔