ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پرفلم بنانے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی

کئی فلمسازوں نے میری زندگی پر فلم بنانے کیلئے رابطہ کیا ، مگر یہ ممکن نہیں اپنی ہربات عوام کے سامنے نہیں لائی جاسکتی،ثانیہ مرزا

منگل 8 نومبر 2016 13:52

ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پرفلم بنانے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کی بیوی اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزاکی زندگی اورکیریئرتنازعات اور ایڈونچرز سے بھراہواہے ۔اس دوران کئی ایسے راز بھی ہمیں جو میڈیا اور شائقین سے اوجھل ہیں جو شاید ہمیشہ ہی اوجھل رہیں کیونکہ ٹینس اسٹارنے اپنی زندگی سے متعلق فلم بنانے سے انکار کردیاہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناہے کہ کئی فلمسازوں نے میری زندگی پر فلم بنانے کیلئے مجھ سے رابطہ کیا ہے مگر یہ ممکن نہیں کیونکہ اپنی ہربات عوام کے سامنے نہیں لائی جاسکتی۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی متنازعہ اندازمیں ہوئی جب وہ اس کی سہیلی کے شوہر بن چکے تھے،جس کے بعد وہ ثانیہ مرزاکو پانے کیلئے اس شادی سے ہی انکاری ہوگئے۔ثانیہ مرزا کے خلاف مختصر لباس پرتنقیدہوئی،اس کے باوجود کوئی انہیں مسلسل ایسا کرنے کیلئے حوصلہ دیتارہا جبکہ ان کے خلاف ہونے والے کئی مقدمات بھی ہوئے جن کے ختم کرنے کیلئے کی گئی کوششوںسے میڈیا اور عوام کچھ نہیں جانتے اور ثانیہ مرزا بھی یہ سب راز ہی رکھنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :