نئی ٹینس ریکنگ جاری ، برطانوی اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ سے پہلی پوزیشن چھین لی

منگل 8 نومبر 2016 13:52

نئی ٹینس ریکنگ جاری ، برطانوی اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ سے پہلی پوزیشن ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) نئی ٹینس ریکنگ میں اینڈی مرے مردوں میں پہلے نمبر پر آ گئے۔ وہ یہ اعزازحاصل کرنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن ٹینس پلئیرزکی تازہ رینکنگ میں برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے گیارہ ہزارایک سوپچیاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ، سربیا کے نوواک جوکووچمسلسل ایک سوبائیس ہفتے نمبرون رہنے کے بعددوسرے نمبرپرچلے گئے ہیں۔

انیس سو تہتر سے اے ٹی پی رینکنگ کے آغاز کے بعد اینڈی مری یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے چھبیس ویں اور پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔انتیس سالہ اینڈی مرے بیالیس برس بعدیہ اعزازحاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے معمر پلئیر بھی بن گئے ہیں۔انیس سو چوہترمیں آسٹریلیا کے جان نیوکومب تیس برس کی عمر میں پہلے نمبر پر فائز ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :