نیوزی لینڈ کی وکٹیں بیٹسمینوں کیلئے سخت چیلنج ہو سکتی ہیں،مصباح الحق

منگل 8 نومبر 2016 13:52

نیوزی لینڈ کی وکٹیں بیٹسمینوں کیلئے سخت چیلنج ہو سکتی ہیں،مصباح الحق

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ ٹیسٹ میں ناکامی کو بھلا کر دوبارہ ابھرنے کی کوشش کریں گے ، ویسٹ انڈیز کیخلاف ناکامی کے بعد معیار حرکت ضرور کھو بیٹھے مگر نئے سرے سے بانس بیک کریں گے جس کی پاکستانی کھلاڑیوں میں اہلیت بھی ہے ، نیوزی لینڈ کے فاسٹ ٹریکس قومی بیٹسمینوں کیلئے سخت چیلنج ہو سکتے ہیں البتہ پاکستانی سکواڈ بھی کافی متوازن ہے ۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ 17نومبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سے قبل ان کی تیاریاں مکمل ہو جائیں گی اور انہیں پوری امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ ٹیسٹ میں ناکامی کو فراموش کر کے پاکستانی کھلاڑی بائونس بیک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اگرچہ کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیاب ترین سیریز کا خاتمہ شکست پر ہوا لیکن مصباح الحق کو توقع ہے کہ ان کے ساتھی کھلاڑی پلٹ کر وار کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں ایک سخت سیریز کا چیلنج درپیش ہے لیکن وہ اس بات کو پہلے ہی ثابت کر چکے ہیں کہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی جگہ شکست دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ ٹیسٹ کی ناکامی کے سبب ان کی ٹیم معیار حرکت کھو بیٹھی کیونکہ یہ ناکامی کسی صدمے سے کم نہیں تھی لیکن توقع ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بانس بیک کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بھی کپتان کو حوصلہ دیتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ پاکستانی ٹیم دورے میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے نیوزی لینڈ کے فاسٹ ٹریکس کسی حد تک ایک سخت امتحان بھی ثابت ہو سکتے ہیں لیکن پاکستانی سکواڈ بھی کافی حد تک متوازن ہے جو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں بہترین انداز سے سامنے آنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فاسٹ بائولنگ اٹیک پر نگاہ ڈالی جائے تو وہ بھی کسی سے کم نہیں کیونکہ وہاب ریاض اور محمد عامر بھی نیوزی لینڈ کی تیز وکٹوں کا فائدہ اٹھا کر کیوی بیٹسمینوں کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتے ہیں ۔