سید منظور علی عارف کی قومی کھیلوں میں 50 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘سلمان خان

منگل 8 نومبر 2016 12:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء)شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ کے فائنل کے موقع پر چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ کرکٹ پرموٹرز اور گولڈن ایگلز کے کپتان محمد سلمان خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن اینڈ رائٹر اکیڈمی سابق میڈیاآفیسر پاکستان فٹ بال فیڈریشن میڈیا کوآرڈینیٹر پی وی سی اے اور پی آر اور پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ سید منظور علی عارف کا شروع سے ہی اوڑھنا بچھونا کھیلوں کے ذریعے لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور انھوں نے محنت اور لگن سے کھیل اور کھلاڑیوں کے بہتری کیلئے کام کیا ہے تاکہ ہر عمر کے کھلاڑیوں کو فائدے پہنچیں۔

انھوںنے شامی T-20 چیمپئن شپ کیلئے بیماری کے باوجود گرائونڈ سے باہر رہ کر بھی جس محنت سے میڈیا کوریج کی ہے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے پچھلے 50 سال سے یہ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بڑے فخر کی بات ہے۔ ہم انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کریں کم ہے۔ اللہ تعالیٰ سید منظور علی عارف صحت وتندرستی عطا فرمائے اور یہ اسی طرح کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت کرتے رہیں۔

اس موقع پر لاہور وائٹس کے کپتان رضوان نثار نے منظور علی عارف کو ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر صدر ایل آر سی اے خواجہ ندیم احمد سی ای او گولڈن بناسپتی میاں تصدق رسول، سی ای او پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی، کرکٹ پرموٹر فیاض احمد قریشی، سہیل علی، حماد مقبول، محسن آفتاب قرشی، انٹرنیشنل نیشنل کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ منظور علی عارف جب ایوارڈ لینے آئے تو تمام حضرات نے زور دار تالیاں بجا کر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔