قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں ہوگی

منگل 8 نومبر 2016 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین نیٹ بال چمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میںپاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان،اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، ، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں