آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 نومبر سے شروع ہوگا

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا

منگل 8 نومبر 2016 12:44

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 نومبر تک ہوبارٹ میں کھیلا جائیگا ،ْ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْپرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے کینگروز کو 177 رنز سے مات دی ،ْدونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :