مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

منگل 8 نومبر 2016 12:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے مختلف بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد خان کے مطابق تربیتی کیمپ میں 8 کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں اور انہیں آرمی اور واپڈا کے کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :