لنڈی کوتل میں آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ جاری

منگل 8 نومبر 2016 12:38

لنڈی کوتل۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء)لنڈی کوتل میں آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ جاری ہے، ٹورنمنٹ کے میچز دیکھنے کے لئے ہزاروں تماشائی گرائونڈ کا رخ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

لنڈی کوتل کی فلاحی تنظیم کے چیئرمین بنارس شینواری اور صدر اختر علی شینواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال یہ ٹورنامنٹ اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا جاتا ہے تاہم ابھی تک کھلاڑیوں کے لئے گرائونڈ تعمیر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے کھلاڑی مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا سپورٹس گرائونڈ کی تعمیر کے لئے اے ڈی پی میں جو رقم مختص کی گئی اس کے تحت جلد کام شروع کیا جائے ۔