ثانیہ مرزانے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

منگل 8 نومبر 2016 12:03

ثانیہ مرزانے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8نومبر۔2016ء)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزاکی زندگی اورکیریئرتنازعات اور ایڈونچرز سے بھراہواہے اور ان کے کئی راز شاید ہمیشہ میڈیا اور شائقین سے اوجھل رہیں گے کیوں کہ انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق فلم بنانے سے انکار کردیاہے ۔

(جاری ہے)

30سالہ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کئی فلمسازوں نے میری زندگی پر فلم بنانے کیلئے مجھ سے رابطہ کیا ہے مگر یہ ممکن نہیں کیونکہ میں اپنی ہربات عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتی ہوں ۔

واضح رہے کہ 2010ء میں ثانیہ مرزا کی شادی بھی متنازعہ اندازمیں ہوئی تھی جب ایک اور بھارتی لڑکی نے شعیب ملک کی اہلیہ ہونے کا دعوی کردیا تھا ۔ثانیہ مرزا کے مختصر لباس پربھی کئی حلقوں کی جانب سے تنقیدہوئی جبکہ ان کیخلاف کئی مقدمات بھی درج ہوئے جنہیں ختم کرنے کیلئے کی گئی ”کوششوں“سے متعلق میڈیا اور عوام کچھ نہیں جانتے اور شاید ثانیہ مرزا بھی یہ سب راز ہی رکھنا چاہتی ہیں۔