ایشین جونیئر تھروبال چیمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی

منگل 8 نومبر 2016 11:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) ایشین جونیئر تھروبال چیمپئن شپ 26 دسمبر سے ملائیشیاء میں شروع سے ہوگی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جوکہ ایشین تھروبال فیڈریشن کے بھی سیکرٹری جنرل ہیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ میںقومی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمیں 14 ٬14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونگی٬ چیمپئن شپ کی تیاری کے حوالے سے تربیتی کیمپ یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے 20 ٬20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا اور ٹیموں کا اعلان 20 دسمبر کو کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان٬ میزبان ملایشیاء٬ سری لنکا٬ بھارت٬ بنگلہ دیش٬ سنگاپور٬ کمپوڈیا٬ افغانستان٬ تھالی لینڈ٬ نیپال سمیت 15 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور یہ چیمپئن شپ 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔