قومی روک بال چیمپئن شپ 25 نومبر سے شروع ہوگی

منگل 8 نومبر 2016 11:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا روک بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی روک بال چیمپئن شپ 25 نومبر سے پشاور میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کریں گی اور ان ٹیموں کو شرکت کیلئے دعوت نامے بھیجے دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان پولیس٬ پاکستان واپڈا٬ پنجاب٬ خیبرپختونخوا٬ سندھ٬ بلوچستان٬ اسلام آباد ٬ فاٹا٬ آزاد جموں و کشمیر٬ گلگت بلتستان شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے مقابلے ہونگے اور چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 24 نومبر کو پشاور پہنچیں گی اور اسی روزسہ پہر تین بجے منیجرز میٹنگ ہوگی۔ یہ چیمپئن شپ 27 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔