ماسٹر رینکنگ ٹیبل ٹینس کپ پرسوں شروع ہوگا

منگل 8 نومبر 2016 11:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ماسٹر رینکنگ ٹیبل ٹینس کپ جمعرات سے ملتان میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر شاہد بلوچ نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑی (آج) بدھ کو ملتان پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 48 کھلاڑی شرکت کریں گے جن میں32 مرد اور 16 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :