قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں کھیلی جائیگی

منگل 8 نومبر 2016 11:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس٬ اسلام آباد میں کھیلی جائیگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی٬ پاکستان واپڈا٬ پاکستان پولیس٬ پاکستان ایئرفورس٬ پاکستان نیوی٬ پاکستان ریلوے٬ ہائر ایجوکیشن کمیشن٬ پنجاب٬ خیبرپختونخوا٬ سندھ٬ بلوچستان٬ اسلام آباد٬ فاٹا٬ آزاد جموں و کشمیر٬ لاہور گرائمز سکول٬ لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔