چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں٬ سیکرٹری عامر نواز

منگل 8 نومبر 2016 11:29

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا ہے کہ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ 14 نومبر سے مصحف سکواش کمپلیکس٬ اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کی تیاری روز شور پر ہیں۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

ٹورنامنٹ میں 40 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ ہانگ کانگ٬ سکاٹ لینڈ٬ مصر٬ ہالینڈ٬ انگلینڈ٬ نیوزی لینڈ٬ آسٹریا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 14 نومبر سے شروع ہوگا۔ ہانگ کانگ کے لیوآن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں ۔

(جاری ہے)

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ کے پری کوالیفائنگ راونڈ 14نومبر٬ کوالیفائنگ راونڈ 16سی17 نومبر جبکہ ایونٹ کا مین راونڈ 18سی21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

فائنل میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے رواں سال پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے چار انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی دی ہے جس میں چیف آف آرمی سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ اور چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے اور اس میں نامور غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا اسی طرح تیسرے ایونٹ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئین شپ 14سے 21 نومبر تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آحری ایونٹ31 دسمبر سی6 جنوری2017 تک کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس پی ایس اے نے پاکستان کو 25,25 ہزار ڈالر کے دو ایونٹس کی میزبانی دی تھی جبکہ ان ایونٹس کی کامیابی سے انعقاد کے بعد پی ایس اے نے رواں سال پاکستان کو چار بین الاقوامی سکواش ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن 50 ہزار ڈالر ایونٹ کی میزبانی کیلئے کوشش کررہا ہے٬ امید ہے کہ 50 ہزار ڈالر پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی آئندہ سال پاکستان کو مل جائے گی٬ ایک سوال کے جواب میں عامر نواز نے کہا کہ ان انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے انعقاد سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کافی سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے ملک میں سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔