انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ انداز میں کرینگے ٬ ویرات کوہلی

منگل 8 نومبر 2016 11:27

ْ راجکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ انداز میں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) بدھ سے راجکوٹ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم کے قائد مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو ہوم سیریز میں ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔ کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سخت حریف کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے تاہم جیت کیلئے کھیل کے تمام شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔