آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 نومبر سے شروع ہوگا

منگل 8 نومبر 2016 11:25

ہوبارٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 نومبر تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے٬ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے کینگروز کو 177 رنز سے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :