پی سی بی نے محمد یوسف کو قومی ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ بننے کے پیش کش کردی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 8 نومبر 2016 09:08

پی سی بی نے محمد یوسف کو قومی ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ بننے کے پیش کش کردی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7نومبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بور ڈ(پی سی بی ) نے سابق کپتان محمد یوسف کو قومی ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ بننے کے پیش کش کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد یوسف کو ایک سال کا کنٹریکٹ دینے کی پیش کش کی ہے جسے قبول کرنے کی صور ت میں انہیں سابق زمبابوین کرکٹر گرانٹ فلاور کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی خدمات سونپ دی جائیں گی اور اگر ٹیم مینجمنٹ نے مناسب سمجھا تو انہیں قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران بلے بازوں کی مدد کرنے کے لیے کینگروز کے دیس بھی بھیجا جاسکتاہے۔یاد رہے کہ 42سالہ محمد یوسف آسٹریلیوی سرزمین پر سنچری سکور کرنے والے آخری پاکستانی بلے باز ہیں ۔