سانحہ پی ٹی سی پر تین کمیٹیاں بنادی ہیں جو ذمہ دار ہوا اسے سزا ملے گی ٬وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا للہ زہری

پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں لشکرجھنگوی العالمی ملوث ہے٬داعش نے اس حملے کی جعلی ذمہ داری قبول کی سانحہ پی ٹی سی افغانستان سے کنٹرول ہورہا تھا ٬صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی

پیر 7 نومبر 2016 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا للہ زہری نے کہا ہے کہ سانحہ پی ٹی سی پر تین کمیٹیاں بنادی ہیں جو ذمہ دار ہوا اسے سزا ملے گی جبکہ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کیلئے افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے ٬سانحہ پی ٹی سی افغانستان سے کنٹرول ہورہا تھا انہوں نے یہ بات پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تحریک التوا پر بحث سمیٹتے ہوئے کہی ٬ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلا ف جنگ لڑیں گے٬ بلوچستان میں ایک سال میں خفیہ اطلاعات پر 4 ہزار 956 آپریشن کیے گئے٬ کارروائیوں میں بڑی تعداد میں دہشتگرد مارے گئے اور گرفتار ہوئے٬کارروائیوں سے متعلق مزید تفصیل ان کیمرہ بریفنگ میں دیں گے٬سرفرازبگٹی نے پولیس ٹریننگ اسکول پر حملے میں لشکرجھنگوی العالمی ملوث ہے٬داعش نے اس حملے کی جعلی ذمہ داری قبول کی ٬انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا کھلا بارڈر ہے چمن سے روزآنہ بارہ ہزار لوگ آتے جاتے ہیں ٬انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ حکومت اکیلے نہیں جیت سکتی ہے اس کیلئے صوبے کی عوام کو ساتھ دینا ہوگا ٬٬انہوں نے کہا کہ ہم نے لسانی بنیادوں پر ہونے والے کرائمز اور اغوا برائے تاوان پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ٬انہون نے کہا کہ سادہ لوح لوگوں کو بندوق دے کر پہاڑوں پر بھیجنے والے بیرون ملک میں پر تعیش زندگی بسر کررہے ہیں ٬٬ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان نواب زہری نے کہا کہ کون چاہتا ہے کہ ان کے بچے مارے جائیں ہم دہشتگردوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں ٬ انکھیں بند نہیں کی ہیں سانحہ پی ٹی سی کی رپورٹ میں جو بھی ذمہ دار ہوا کارروائی کریں گے٬سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر تمام چیزیں منظر عام پر نہیں لاسکتے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں پرایوان کو ان کیمرہ آگاہ کرنے کو تیار ہوں ٬سانحہ سول ہسپتال میں تحقیقاتی کمیشن کی سفارشات پر من و عن عمل کیا جائے گا ٬

متعلقہ عنوان :